کیا خدیجہ نام رکھنا جائز ہے؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
خدیجہ نام رکھنا بلاشک وشبہ جائز بلکہ بہتر ہے کہ یہ ہمارے آقا ومولا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی پہلی اور انتہائی باوفا اور غمگسار زوجہ مطہرہ کا نام ہے۔ اور ایسے ناموں میں مطلب جاننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(دعوت اسلامی)