کاروبار کی وجہ سے نماز قضا کرنا

سوال: کیا میں  عصر و مغرب کی نمازیں اکٹھے عصر کے وقت  میں پڑھ سکتا ہوں کیونکہ مغرب کے وقت میں دوکان پر  کافی رش ہوتا ہے اور میری مغرب کی نماز قضا ہو جاتی ہے؟

جواب: آپ کا  مغرب کو عصر کے وقت میں پڑھنا جائز نہیں ہے اور نہ نماز مغرب عصر کے وقت میں پڑھنے سے ادا ہو گی کیونکہ ابھی اس کا وقت ہی نہیں  آیا  ،جب اس کا وقت آئے گا  تب وہ نماز فرض ہو گی ۔

   تجارت کی وجہ سے نماز قضا کرنے والے کے لئے وعید ہے کہ وہ کل بروز قیامت  بہت بڑے کافر تاجر ابی بن خلف کے ساتھ اٹھا یاجائے گا ۔ بلکہ علماء نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جس نوکری میں نماز  قضا ہو  وہ نوکری کرنا ہی جائز نہیں ۔

   آپ پر لازم ہے جتنی نمازیں   اس طرح وقت سے پہلے ادا کی ہیں، ان سے توبہ کرکے ان کودوبارہ اداکریں  اورآئندہ ہر نماز کو اس کے وقت ہی میں ادا کریں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے