سوال: کفار کو سلام کرنا کیسا ہے؟
جواب: ابتداء بالسلام یعنی ان کوسلام کرنے میں پہل کرناتوناجائزہے لیکن اگرخوفِ فتنہ وغیرہ کوئی عذرہوتوسلام کرسکتے ہیں اوراس میں بھی فرشتوں پرسلام کی نیت کی جائے گی۔
یونہی کافروبدمذہب اگرسلام کرے تواس کاجواب دیناضروری نہیں،البتہ جواب نہ دینے میں اگرکسی فتنہ کا خوف ہوتو جواب میں توفقط ’’وعلیکم‘‘کہہ دیں اوراگراسقدر پراقتصار میں بھی فتنے کا خوفِ صحیح ہوتو جوابا اس کے فرشتوں کی نیت سے وعلیکم السلام کہہ سکتے ہیں ۔