سوال: جمعے کی کل کتنی رکعتیں ہیں۔
جواب: جمعہ کی کل 14 رکعتیں ہیں ،جماعت سےپہلی چار سنت مؤکدہ ،پھر دو رکعت جماعت کے ساتھ فرض جمعہ پھر چار رکعت جماعت کے بعد سنت مؤکدہ، پھران کے بعد دو رکعت سنت غیر مؤکدہ اور پھران کےبعد دو رکعت نفل ہوتے ہیں۔بہارشریعت میں ہے” جمعہ کے دن جمعہ پڑھنے والے پر چودہ رکعتیں ہیں۔”(بہارشریعت ،ج01،حصہ04،ص663،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم