سوال: جمعہ کی اذان کے بعد خریدو فروخت جائز نہیں،لیکن اگر کسی نے جمعہ پڑھنے کے لئے جانا ہے اور وہ رکشہ یا ٹیکسی بک کر کے جمعہ کے لئے جاتا ہے،تو کیا اس کا یہ فعل درست ہے، کیونکہ ا س میں بھی تو اس کو کرایہ والا ایگریمنٹ کرنا پڑے گا ؟
جواب: اگر کوئی شخص جمعہ کی اذانِ اول کے بعدٹیکسی یا رکشہ بک کرواکرجمعہ پڑھنے کے لئے جا تاہے ،تو یہ جائز ہےاور یہاں یہ چیز سعی کے منافی نہیں،بلکہ سعی میں معاون ہے،لہذا اس کی اجازت ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم