جورمضان کا روزہ نہ رکھے اسے کھانا بناکر دینا کیسا؟

سوال: ایک شخص ہے، جو روزہ رکھ سکتا ہے لیکن وہ  روزہ  نہ رکھے تو ایسے شخص کو کھانا بنا کر دینے والا  گنہگار ہوگا یا نہیں؟

جواب:   اگر وہ شخص واقعی کسی عذر ِشرعی  کے بغیر روزہ نہیں رکھ رہا تو ایسا شخص ضرور گنہگار اور عذابِ جہنم کا حقدار ہے اور ایسے شخص کو کھانا بنا کر دینے والا شخص بھی گنہگار ہوگا،کیونکہ کھانا بنا کر دینے میں اُس کے گناہ میں تعاون یعنی مدد کرنا ہے اور قرآن کریم نے گناہ پر تعاون کرنے کی ممانعت فرمائی ہے۔ہاں اگر کسی عورت کا شوہر  جو بلا عذرِ شرعی روزہ نہیں  رکھتا اور عورت سے کہتا ہے کہ کھانا بنا کر دے اور عورت کو  غالب گمان ہے کہ نہیں بنا کر دے گی تو شوہر اُس پر ظلم کرے گا تو اِس صورت میں عورت   اسےکھانا بنا کر دے سکتی ہے اور وہ گنہگار بھی نہیں ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کیا سیدمحبت میں اپنی غيرسیدہ بیوی کے پیر چوم سکتے ہیں؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے