سوال: امام صاحب ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے کہ آخری قعدہ میں بیٹھے ہوئے تھے،اب کوئی مسجد میں آئے تو پہلے سنت پڑھے یا امام کے ساتھ شامل ہو جائے ،اگر شامل ہو جائے تو سنت کب پڑھیں گے؟
جواب:دریافت کردہ صورت میں امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہونا لازم ہے،سنتیں پڑھنے کی اجازت نہیں،اس صورت میں فرضوں کے بعد سنت قبلیہ ادا کی جائیں گی اور بعد میں پڑھنے میں افضل یہ ہے کہ دوسنت پڑھنے کے بعد سنت قبلیہ پڑھی جائیں ۔