سوال: ایک شخص پرقربانی واجب تھی اس نے قربانی نہیں کی اوراس کی قیمت بھی صدقہ نہ کی یہاں تک کہ دوسری عیدآگئی توکیااب اس قربانی کی قضاکرسکتا ہے؟
جواب: قربانی کے دن گزرگئے اوراس نے قربانی نہیں کی اورجانوریااس کی قیمت کوصدقہ بھی نہیں کیایہاں تک کہ دوسری بقرعیدآگئی اب یہ چاہتاہے کہ سال گزشتہ کی قربانی کی قضااس سال کرلے یہ نہیں ہوسکتا بلکہ اب بھی وہی حکم ہے کہ جانورخریداتھاتووہی صدقہ کردےاوراگرنہیں خریداتھاتوبکری کی قیمت صدقہ کردےجیساکہ اوپردلائل سے یہ بات بیان ہوئی۔