جس پر قربانی واجب ہووہ ا گراپنے گھرکے کسی فردکی طرف سے کردے لیکن اپنی طرف سے نہ کرے توکیااس کاواجب ساقط ہوجائے گایانہیں؟

سوال:جس پر قربانی واجب ہووہ ا گراپنے گھرکے کسی فردکی طرف سے کردے لیکن اپنی طرف سے نہ کرے توکیااس کاواجب ساقط ہوجائے گایانہیں؟

جواب:جس پرقربانی واجب ہے،اس کوخوداپنے نام سے قربانی کرنی واجب ہے اپنی طرف سے نہ کرے اورگھرکے کسی فرد کی طرف سے کردے تواس کے ذمہ سے واجب ساقط نہ ہوگا۔

       فتاوی امجدیہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے:

       ’’جس پرقربانی واجب ہے ،اس کوخوداپنے نام سے قربانی کرنی چاہیے۔لڑکے یازوجہ کیطرف سے کریگاتوواجب ساقط نہ ہوگا۔اپنے سے کرنے کے بعدجتنی قربانیاں کرے،مضائقہ نہیں۔مگرواجب کوادانہ کرنااوردوسروں کی طرف سے نفل اداکرنابہت بڑی غلطی ہے۔پھربھی دوسروں کی طرف سے جوقربانی کی،ہوگئی اورایامِ نحرباقی ہوں تویہ خودقربانی کرے،گزرنے پرقیمت اضحیۃتصدق کرے‘‘۔

(فتاوی امجدیہ،ج3،ص314)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے