سوال: کیا جواہرات پر زکوۃ بنتی ہے؟
جواب: موتی اور جواہر (یعنی قیمتی پتھروں) اگرمال تجارت نہ ہوں توان پر زکوۃ واجب نہیں، اگرچہ کتنے ہی قیمتی ہوں ۔اور! اگر تجارت کی نیت سے لئے، تو مالِ تجارت ہونے کی وجہ سے دیگر شرائط کی موجودگی میں ان کی مالیت پر زکوۃ واجب ہو گی۔
تنویر الابصار میں ہے” (لا زكاة في اللآلئ والجواهرإلا أن تكون للتجارة)“ترجمہ:موتی اور جواہر پر زکوۃ واجب نہیں،مگر یہ کہ تجارت کی نیت سے لئے ہوں(تو شرائط پائے جانے کی صورت میں ان کی زکوۃ واجب ہوگی۔)
(تنویر الابصار مع در مختار،کتاب الزکاۃ،ج 3،ص 230،دار المعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم