اگر کسی نے رمضان کا روزہ بغیر کسی مجبوری کے پانی پی کر توڑ دیا تو کیااس پر قضا ء کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہے؟

سوال:اگر کسی نے رمضان کا روزہ بغیر کسی مجبوری کے پانی پی کر توڑ دیا تو کیااس پر قضا ء کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہے؟

جواب: جان بوجھ کرر وزہ توڑ دینا سخت ناجائز و حرام ہے ،جس سے توبہ کے ساتھ ساتھ اس روزہ کی قضا کرنا بھی لازم ہے ،البتہ کفارہ اس صورت میں ہوگا جب رات ہی سے روزہ رکھنے کی نیت ہو،یونہی کفارہ لازم ہونے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ  کہ روزہ توڑنے کے بعدکوئی ایسااَمْر واقِع نہ ہوا ہوجو روزہ کے مُنافی ہے یا بِغیر اختیار ایسااَمْر نہ پایا گیا ہو جس کی وجہ سے روزہ توڑنے کی رخصت ہوتی مثلاََعورت کو اس دن حیض یا نفاس آگیا یا روزہ توڑنے کے بعد اسی دن میں ایسا بیمار ہوا جس میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے تو کفَّارہ ساقِط ہے اور سفر سے ساقِط نہ ہو گا کہ یہ اختیا ری اَمْر ہے۔

روزے کی حالت میں دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جا کر دانتوں کی صفائی کرواسکتے ہیں ؟

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے