جماعت ترک کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے کہ ایسا شخص جو جماعت سے نماز نہیں پڑھتا ،لیکن کبھی کبھی وہ مسجد میں نماز بھی پڑھاتا ہے ،تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

 
 

جواب:  شریعتِ مطہرہ  میں مخصوص شرائط کی موجودگی میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے ،اور ایسا شخص جس پر جماعت واجب ہو ،اور وہ بلا عذر شرعی ایک بار بھی اسے ترک کرے تو وہ گنہگار ہے،اور اگر ترک کرنے کی عادت بنا لیتا ہےتو وہ فاسق ِ معلن ہے،اور فاسق ِ معلن کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ،کہ پڑھنی گناہ ،اور اگر پڑھ لی تو اسکا اعادہ واجب ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے