سوال: امام کے ساتھ تکبیر اولیٰ کاثواب کس صورت میں ملتاہے ؟
جواب: جوشخص امام کے ساتھ پہلی رکعت کے رکوع میں شریک ہوجائے اسے تکبیراولیٰ کاثواب مل جائے گا۔
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:”اختلف فی ادارک فضل التحریمۃ ۔۔۔ قیل الی الرکعۃ الاولی وھوالصحیح کما فی المضمرات“یعنی تکبیر تحریمہ کی فضیلت کب ملتی ہے اس بارے میں اختلاف ہے ۔۔۔ کہاگیاہے کہ پہلی رکعت تک اور یہی صحیح ہے جیساکہ مضمرات میں ہے۔(حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی، جلد1 ، صفحہ 351، مکتبہ غوثیہ، کراچی)
بہارِ شریعت میں ہے:”پہلی رکعت کا رکوع مل گیا،تو تکبیرِ اولیٰ کی فضیلت پاگیا۔“(بہارِ شریعت، جلد1،حصہ 3،صفحہ 509،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم