جب اللہ کے علاوہ دنیا میں کوئی نہیں تھا تو چیزوں کو اللہ نے کیسے پیدا فرمایا ؟

سوال: جب دنیا میں کچھ نہیں تھا، صرف اللہ کی ذات تھی ، نہ زمین تھی ، نہ آسمان، نہ ہوا ، نہ پانی اور نہ پہاڑ ، تو جب ان چیزوں کو بنایا گیا ، تو ان کے بنانے کا مٹیریل کہاں سے آیا ؟

جواب:  تمام چیزوں کو اللہ پاک نے اپنی قدرت سے پیدا فرمایا  کہ وہ کسی مٹیریل کا محتاج نہیں اور سب کچھ اسی کا بنایا ہوا  ہے۔وہ بغیر مٹیریل  کے بھی بنا سکتا ہے اور چاہے تو میٹریل  کو اپنے حکمِ کُن سے پیدا فرما دے۔وہ فرماتا ہے:’’ہو جا ‘‘ تو فوراً ہو جاتا ہے۔

   خالقِ ارض وسما جل جلالہ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:” اِنَّمَاۤ اَمْرُہٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوۡلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوۡنُ “ترجمۂ کنز الایمان:اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے۔(القرآن، سورۂ یس، آیت 82)

   تفسیر صراط الجنان میں اس آیت کے تحت ہے:’’یعنی اللہ تعالیٰ کی شان تویہ ہے کہ وہ جب کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے:’’ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے یعنی مخلوقات کا وجود اس کے حکم کے تابع ہے اور جب خدا کسی چیز کو وجود میں  آنے کاحکم فرماتا ہے تو اسے لوگوں  کی طرح مختلف اَشیاء کی حاجت نہیں  ہوتی بلکہ خدا کے حکم پر ہر چیز امر ِالٰہی کے مطابق وجود میں  آجاتی ہے ۔‘‘ (صراط الجنان، جلد 8،صفحہ 284، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے