سوال: اعتکاف میں صرف نماز روزہ ہی پڑھ سکتےہیں یا اوربھی عبادات کرسکتےہیں؟
جواب: اعتکاف والے مقام پررہتے ہوئے جوعبادات کی جاسکتی ہیں ، معتکف ان میں سے جوکرناچاہے وہ کرسکتاہے ،
مثلا:
☆قرآن مجید کی تلاوت کرنایاسننا۔
☆ حدیث شریف کی قراء ت۔
☆اور درود شریف کی کثرت۔
☆علم دین کا پڑھنا پڑھانا۔
☆سید العٰلمین محمد رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اور دیگر انبیا ء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کے حالات وواقعات اور اولیا و صالحین کی حکایت کامطالعہ۔
☆ اور امورِ دین کا لکھنا پڑھنا۔
☆آداب مسجداوردوسروں کاخیال رکھتے ہوئے حمدالہی ،نعت شریف ،منقبت کاسننایاپڑھنا وغیرہ وغیرہ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم