عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھنا

سوال:  ایک شخص نمازِ عشاء پڑھنے لگاہے،دوسراآ کرکہتاہے کہ میری نمازِ مغرب رہتی ہے،میں نمازِ مغرب میں تمہاری اقتدا کرلیتا ہوں ، کیا ایساہوسکتاہے کہ نمازِ عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب کی نماز کی نیت کی جائے ؟

جواب:  پوچھی گئی صورت میں نمازِ عشاء پڑھنے والے کے پیچھے مغرب پڑھنے والے کی نماز نہیں ہوگی ، کیونکہ دونوں کی نماز ایک نہیں  اور اقتدا کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ دونوں کی نماز ایک ہو ۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے  : "لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر”۔( فتاویٰ عالمگیری ، کتاب الصلاۃ ، جلد 1 ، صفحہ 86 ، مطبوعہ کوئٹہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے