انشاء رانی نام کے کیا معنی  ہیں؟

    انشاء رانی نام کے کیا معنی  ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ’’انشاء‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، اورمصدرہے ۔اس کے معانی ہیں”: پیدا کرنااور ایجاد کرنا۔”اورمصدر،اسم فاعل اوراسم مفعول دونوں معنی میں استعمال ہوتاہے ۔تویوں اس کامعنی:” ایجادکرنے والا”بھی بن سکتا ہے ۔ اور "پیدا کیاگیا” بھی بن سکتا ہے۔

    اور رانی کا معنی ہے:'”ملکہ "۔لہذامعنی کے  اعتبارسے یہ نام رکھنا جائزتو ہے، لیکن حدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے، لہذا بہتر یہی ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ سلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائےکہ امیدہے کہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔

    فیروزاللغات میں رانی کے معنی بیان کرتے ہوئے لکھاہے :”رانی:ملکہ۔راجا کی بیوی۔۔۔۔الخ”(فیروز اللغات، ص749)

ابو القاسم کنیت رکھنا کیسا ؟

    نوٹ: ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےلیےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے