سوال: نماز وتر کی جماعت ہورہی تھی اور امام صاحب بھولے سے تکبیر قنوت کے بجائے رکوع میں چلے گئے اور مقتدیوں کے لقمہ دینے پر واپس آکر قنوت پڑھی اور آخر میں سجدہ سہو کیا، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟
جواب: پو چھی گئی صورت میں امام جب بھول کر رکوع میں چلا گیا تھا تو واپس لوٹناجائز نہیں تھا اور نہ مقتدی کا لقمہ دینا جائزتھا ،پھر جب مقتدی نے لقمہ دیا تو ا س کی نماز فاسد ہو گئی اور امام اس کے بتانے سے لوٹا تو امام کی بھی فاسد ہو گئی اور جب امام کی فاسد ہو گئی تو سب مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہو گئی ، لہذا نماز وتر دوبارہ پڑھنی ہو گی ،سجدہ سہو کافی نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم