سوال: دو لوگ فجر کی نماز جماعت قائم کر کے پڑھ رہے ہیں اور قعدے میں بیٹھے ہیں ۔ اب تیسراشخص آجاتا ہے ،تو وہ کہاں بیٹھے گا؟
جواب: ایسی صورت میں کہ جب وہ قعدہ اخیرہ میں ہیں کہ نہ امام آگے بڑھ سکے اور نہ مقتدی پیچھے آسکے تواس صورت میں امام کے ساتھ اگرایک ہی مقتدی ہو تو دوسرا آنے والاامام کے بائیں ہاتھ پربیٹھ جائے کہ امام کے برابر دومقتدیوں کاہونا صرف خلاف اولی ہےاور اگرپہلے سے دوہیں تو یہ امام کے پیچھے شامل ہو گا،امام کےبرابر نہیں بیٹھے گا کہ امام کے برابر تین مقتدیوں کاہونا مکروہ تحریمی ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم