سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام کے تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعدمسبوق کا اپنی بقیہ نماز پڑھنے کیلئے امام کے سلام سے پہلے کھڑا ہوجانا کیسا؟مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی ؟ |
جواب: صورت مذکورہ میں مسبوق کا امام کےسلام سے قبل کھڑا ہوجانا مکروہ تحریمی ہے ۔ہاں اگر کسی عذر کی بناء پر سلام سے قبل کھڑا ہو مثلا سلام کے انتظار میں وضو ٹوٹ جانے کا خوف ہو،فجر اور جمعہ وغیرہ میں نماز کا وقت ختم ہوجانے کا اندیشہ ہو ،موزہ پر مسح کیا ہے اور مسح کی مدت پوری ہو جائے گی وغیرہ تو کراہت نہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Tags Imam Ke Salam Se Pehle Masbook Ka Baqia Namaz Ke Liye Khara Hona Kasia Hai ? امام کے سلام سے پہلے مسبوق کا بقیہ نما ز کے لئے کھڑا ہونا کیساہے؟ مسبوق مسبوق کا سلام سے پہلے کھڑا ہوجانا مسبوق کی نماز کا طریقہ