امام کے پیچھے واجب چھوڑنے کاحکم

سوال:  امام کے پیچھے کوئی واجب چھوٹ جائے، تو کیا حکم ہے اور اگر کوئی مقتدی جان بوجھ کر واجب چھوڑے، تو کیا حکم ہو گا؟

جواب:  اگر امام کے پیچھے بھولے سے کوئی واجب رہ گیا، تو  نماز ہو جائے گی، سجدہ سہو وغیرہ کی حاجت نہیں، کیونکہ امام کے پیچھے بھولے سے ترک واجب کی صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا۔ہاں! اگر کسی مقتدی نے جان بوجھ کر کوئی واجب چھوڑا، تو سجدہ سہو کافی نہیں ہو گا، بلکہ اس کی وجہ سے اس کی نماز واجب الاعادہ ہو جائے گی اور جان بوجھ کر واجب چھوڑنے سے گناہ بھی ہو گا، لہٰذا  اسے توبہ بھی کرنی ہو گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے