امام کا مسجد کے محراب میں کھڑے ہو کر امامت کروانا کیسا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ

     (1)امام صاحب کا  مسجد کے محراب  میں کھڑےہوکرامامت  کرواناکیساہے؟نیزاگرپاؤں محراب سے باہرہوں اورسجدہ محراب میں ہوتو کیا حکم ہے؟بعض اوقات مسجدمیں جمعہ یاعیدکے موقع پرجگہ کم   پڑجاتی ہے اس  موقع پرامام صاحب محراب میں  کھڑے ہوسکتے ہیں یانہیں؟

     (2)کیامحراب، مسجد میں داخل  ہے ؟

 
 

جواب:  (1)امام کامحراب میں تنہاکھڑاہونا مکروہ تنزیہی ہے۔ اور اگر وہ  باہر کھڑا ہواور سجدہ محراب میں کرے  یا وہ تنہا نہ ہو بلکہ اس کے ساتھ کچھ مقتدی بھی محراب کے اندر ہوں تواس میں کوئی  حرج نہیں۔ یوہیں اگر مقتدیوں پر مسجد تنگ ہو تو بھی محراب میں  تنہاکھڑا ہونا مکروہ نہیں۔

     (2)محراب مسجد میں داخل ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے