سوال: امام صاحب نے آہستہ آواز میں سورۂ فاتحہ پڑھی اور مقتدی کوفاتحہ مکمل ہونے کا پتہ چل گیا، تو آمین کہہ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: جب امام صاحب آہستہ آوازسے قراءت کر رہے ہوں اور مقتدی کو امام صاحب کے سورہ فاتحہ مکمل کرنے کا علم ہوجائے تو مقتدی کو آمین کہنا چاہیے۔
بہار شریعت میں ہے: ” سرّی نماز میں امام نے آمین کہی اور یہ اس کے قریب تھا کہ امام کی آواز سن لی، تو یہ بھی کہے۔ “(بہار شریعت،جلد1،صفحہ525، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم