حج کی قسمیں

حَجّ کی قسمیں

حج کی تین قسمیں ہیں :(۱) قِران(۲) تَمَتُّع (۳) اِفراد

حجِّ قِران

یہ سب سے افضل ہے،یہ حج ادا کرنے والا ’’قارِن‘‘کہلاتا ہے ۔اس میں عمرہ اور حج کا اِحرام ایک ساتھ باندھا جاتا ہے مگرعمرہ کرنے کے بعد قارِن ’’حَلْق‘‘یا’’قَصر ‘‘ نہیں کرواسکتابلکہ بدستور اِحرام میں رہے گا۔ دسویں یاگیارہویں یا بارہویں ذُوالحجہ کو قربانی کرنے کے بعد ’’حَلْق‘‘یا’’قصر‘‘ کرواکے اِحرام کھول دے۔

حجِّ تَمتُّع ( ۔تَمَتْ ۔تُع)

یہ حج ادا کرنے والا’’ مُتَمَتِّع‘‘(مُ۔ تَ ۔ مَتْ ۔ تِع) کہلاتا ہے۔پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے عموماً تَمَتُّع ہی کیا کرتے ہیں ۔ اس میں آسانی یہ ہے کہ اس میں عمرہ تو ہوتا ہی ہے لیکن عمرہ اداکرنے کے بعد’’حَلْق‘‘یا’’قصْر‘‘کرواکے اِحرام کھول دیا جاتا ہے اورپھر آٹھ ذُوالحجہ یااس سے قبل حج کا اِحرام باندھا جاتا ہے۔

حجِّ اِفراد

اِفراد کرنے والے حاجی کو’’مُفْرِد‘‘کہتے ہیں۔اس حج میں ’’عمرہ‘‘شامل نہیں ہے۔ اس میں صِرْف حج کا’’اِحرام‘‘باندھا جاتاہے۔اہلِ مکّہ اور’’حِلّی‘‘یعنی مِیقات اور حُدُودِحرم کے درمیان میں رہنے والے باشِندے(مَثَلاََ اہلیانِ جدّہ شریف)’’حجِّ اِفراد‘‘کرتے ہیں۔(دوسرے مُلک سے آنے والے بھی’’اِفراد ‘‘ کر سکتے ہیں)(حج کا مختصر طریقہ)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے