سوال: فجر کی نمازجماعت سے ادا کرنے کے بعد سجدے میں جا کر اللہ پاک سے دعا مانگی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
جواب: نمازوں کے بعد دعا کے لیے،کیا جانے والا سجدہ،نفلی سجدہ ہے اور اصول یہ ہے کہ جن اوقات میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، ان میں نفل سجدہ کرنا بھی مکروہ ہے ۔ فجر کے پورے وقت میں دو سنت فجر کے علاوہ کسی بھی قسم کی نفل نمازپڑھنا منع ہے، اس لیے فجر کے وقت میں نفلی سجدہ کرنا بھی منع ہے ،توفجرکے وقت میں دعاکے لیے سجدہ نہیں کرسکتے ۔
کیا وتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
فتاوی ہندیہ میں ہے”ويكره أن يسجد شكرا بعد الصلاة في الوقت الذي يكره فيه النفل ولا يكره في غيره، كذا في القنية “ترجمہ:نماز کے بعدسجدہ شکرکرنا ان اوقات میں مکروہ ہے جن میں نفل پڑھنا مکروہ ہے اور ان اوقات کے علاوہ مکروہ نہیں جیسا کہ قنیہ میں ہے۔( فتاوی ھندیہ، جلد 1،صفحہ136،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم