ہبہ نام رکھنا کیسا ؟

"ہبہ  Hiba”  نام رکھ سکتے ہیں؟ کچھ مدنی منیوں کے نام بھی تجویز کردیجیے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ہبہ نام رکھنا جائز ہے ،ہبہ کے معنی ہیں :تحفہ یعنی گفٹ۔البتہ! یہ یادرہے کہ بچہ ہویابچی،ان کے نام اچھوں کے نا م پررکھنامستحب ہے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔بچہ ہوتوسب سے بہترہے کہ اولااس کانام محمدرکھاجائے تاکہ اس کی احادیث میں بیان کردہ فضیلتیں حاصل ہوں اورپھرپکارنے کےلیےانبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام یاصحابہ کرام علیہم الرضوان یااولیاء وصالحین علیہم الرحمۃ کے ناموں پرنام رکھیں۔

   اوربچی ہوتواس کانام ازوجِ مطہرات وصحابیات  یاتابعیات وصالحات رضوان اللہ علیھن کے نام پر نام رکھیں۔مثلاخدیجہ،عائشہ ،میمونہ ،عاتکہ ،فاطمہ ،زینب وغیرہ ۔

   نوٹ:ناموں کے متعلق معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب” نام رکھنے کا احکام” کا مطالعہ کرلیجئے اس کتاب میں کئی اسلامی نام مع معانی بھی موجود ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے