لڑکے کانام حسنین اورلڑکی کانام رمیسہ رکھنا

  (1) لڑکے کا نام محمد اور پکارنے کے لیے حسنین رکھناکیساہے؟

    (2) اور کیالڑکی کا نام رُمیسہ رکھ سکتے ہیں؟ 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   (1) لڑکے کا نام محمد رکھنا اور پکارنے کے لیے حسنین ،رکھنا شرعاً درست ہے۔بلکہ یہ بہترطریقہ ہے کہ اس طرح نام محمدکے فضائل وبرکات بھی حاصل ہوں گے ۔ان شاء اللہ عزوجل۔

   (2)اور  رُمیسہ رمس سےتصغیر کا صیغہ ہے، جس کا معنیٰ   نشان مٹانا یا چھپانا ہے ، تو اس اعتبار سے اس کا معنیٰ یہ ہو گا کہ  چھوٹی سی نشان مٹانے والی یا نشان چھپانے والی ۔یہ نام رکھنے میں بھی  شرعاً حرج نہیں ۔ہاں  بہتریہ  ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات،بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات  رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائےکہ اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔اورحدیث پاک پربھی عمل ہوگاکہ جس میں فرمایاگیا:”اپنے اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔”

مزید ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نام رکھنے کے احکام‘‘کا مطالعہ کیجئے اوردرج ذیل لنک سےیہ کتاب ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے