سوال: حضرت لوط علیہ السلام کی ایک زوجہ کافرہ تھی، تو پھر یہ نعرہ لگانا کیسا کہ ہر زوجۂ نبی جنتی جنتی؟
جواب: حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی کے متعلق قرآن نے واضح طور پر فرمایا کہ وہ جہنمی تھی، لیکن عرض یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اس نعرے” ہر زوجۂ نبی جنتی جنتی “ پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ، کیونکہ یہاں ہر نبی کی زوجہ کو جنتی نہیں کہا گیا، بلکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہر ہر زوجہ کو جنتی قرار دیا گیا ہےاور بلاشبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام ازواجِ مطہرات” رضی اللہ تعالی عنہن” جنتی ہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم