سوال: سونا گروی رکھا تھا ، دو سال گزرنے کے بعد واپس لیا ، تو اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے ؟
جواب: رہن(گروی) رکھے ہوئے زیورات کی زکوٰۃ نہ تو راہن (گروی رکھوانے والے )کے ذمہ واجب ہوتی ہے اور نہ ہی مرتہن ( جس کے پاس گروی رکھا گیا ، اس ) کے ذمہ پر، کیوں کہ زکوٰۃ کے وجوب کے لیے مالِ زکوٰۃ کی ملکیت اور اس مال پر قبضہ دونوں حاصل ہونا شرط ہے، جب کہ راہن (گروی رکھوانے والے)کو گروی رکھے ہوئے زیورات پر قبضہ اور تصرف کا اختیار حاصل نہیں ہوتا اورمرتہن(جس کے پاس گروی رکھاہو) کو گروی کے زیورات کی ملکیت حاصل نہیں ہوتی ، لہٰذا جب تک سونا گروی رکھا ہوا تھا کسی پر بھی اس کی زکوٰۃ لازم نہیں ، البتہ واپس ملنے کے بعد زکوٰۃ کی شرائط پائی جانے کی صورت میں زکوٰۃ کے احکام لاگو ہوں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم