سوال: زید نے اپنی بیوی کا سونا رکھوا کر قرض لیا ہےتو زید کی بیوی پر سونے کی زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
جواب: صوتِ مسئولہ میں اگر سونا رہن ( گروی ) کے طور پر رکھوایا گیاہے تو جب تک رہن رہے گا ،اتنی مدت کی ا س کی زکوۃ کسی پر لازم نہیں ہوگی۔ ہاں جب قبضہ میں واپس آئے گا تواس کے بعدسے جس کی ملکیت وہ سونا ہے، شرائط پائے جانےکی صورت میں اس پر زکوۃ لازم ہوگی۔
نوٹ:اور یہ خیال رہے کہ بینک یا کسی اور ادارے سے یوں قرض لینا کہ اس پر کوئی نفع دینا پڑے یہ سودہے اور سودکا لین دین ناجائز و حرام ہے لہذا اس سے بچنا لازم ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم