سوال: غسل فرض تھااس وقت آنکھ کھلی کہ اگرغسل کرے گاتو نماز کاوقت ختم ہوجائے گاتواب کیاصرف وضو کرکے نمازپڑھ سکتے ہیں؟
جواب: فجر کا وقت ختم ہونے سے اتنی دیر پہلے آنکھ کھلی کہ غسل کر کے فجر کے فقط فرض نماز ادا کر سکتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ غسل کرے اور فرض رکعتیں ادا کر لے، اس صورت میں جو سنتیں رہ گئیں، انہیں چاہے تو بعد بلندی آفتاب یعنی مکروہ وقت ختم ہوجانے کے بعدادا کر لے، اوراگراتنا وقت نہیں پاتاکہ غسل کر کے فرض ادا ہوسکیں، توحکم ہے کہ تیمم کر کے نماز پڑھے،پھربعدمیں پانی سے طہارت حاصل کر کے نماز کا اعادہ کرے۔