سوال: غیر مسلم جو چکن پر تکبیر نہیں پڑھتے ان سے چکن خرید کر کھانا کیسا ہے؟
جواب:کسی بھی ہندو ،مشرک ،ملحد کے ہاتھ کا ذبیحہ مسلمان کے لئے کھانا حلال نہیں ،یونہی اہل کتاب( یعنی وہ عیسائی و یہودی )میں سے ان لوگوں کا ذبیحہ حرام ہے جو دہریے ہوں اور اگر واقعی اپنے مذہب پر ہو کہ خدا اور اپنی کتاب کو مانتے ہوں تو جواللہ کے نام پر اپنے ہاتھ سے شرعی شرائط کے ساتھ ذبح کریں وہ حلال ہے۔