سوال: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے غیر اللہ کی قسم اُٹھائی اُس نے شرک کیا!” مفتی صاحب کیااس طرح کی حدیث ہے؟اگرہے تواس کا مطلب کیا ہے؟
جواب:سوال میں بیان کردہ حدیث مبارک درست ہے،اس حدیث مبارک کی شرح بیان کرتے ہوئے مفتی احمدیار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں : اگر بت کی قسم کھائی تو شرک جلی کیااوراگر ماں باپ اور اولاد کی شرعی قسم کھالی ان کی تعظیم کی بنا پر تو شرک خفی کیا۔نبی و کعبہ کی بھی قسم شرعی جائزنہیں مگرجو کہے کہ اگر میں یہ کروں تو نبی یا قرآن یا کعبہ سے بری ہوں تو قسم ہوجائے گی جس پر کفارہ واجب ہوگا کہ نبی و قرآن سے بری ہونا کفر ہے کفر کی قسم معتبر ہے۔(مراٰۃ المناجیح،ج5،ص334)