گھریلوکپڑوں اور جہیز کی اشیاء کی زکاۃ

سوال: کیا گھر میں رکھے ہوئے بھاری کپڑوں اور جہیز میں دئیے گئے برتن جیسے بڑے دیگ  وغیرہ پر بھی زکوۃ  دینا ہوگی، اگر چہ یہ استعمال  میں نہ ہوں؟اور  اگر استعمال  میں  ہوں تو تب کیاحکم ہوگا،یہ بھی بتا دیں۔

جواب: جہیز میں دئیے گئے بھاری کپڑے،برتن  ،دیگ وغیرہ پر زکوۃ نہیں ہے ،خواوہ وہ زیراستعمال ہوں یازیراستعمال نہ ہوں ،کیونکہ زکوۃ کے لیے مال نامی ہونا شرط ہے  ، اور وہ چھ طرح کے مال ہیں :

   1: سونا ۔2: چاندی۔ 3: رقم۔ 4:مال تجارت۔5:فصل۔6:  سائمہ (یعنی چَرائی کے)  جانور۔جبکہ آپ کی بیان کردہ چیزیں ان میں سے کسی کے تحت داخل نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

قسطوں پرلیے ہوئے فلیٹ کی زکاۃ اداکرنے کاطریقہ

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے