سوال: جس طرح زکوۃ دینے کے لئے سال گزرنا شرط ہوتا ہے، تو کیا زکوۃ لینے کے لئے بھی سال گزرنا شرط ہے، مثلاً ایک بندے کے پاس آج اتنی رقم آ گئی کہ وہ مالکِ نصاب ہو گیا، تو کیا اب وہ زکوۃ نہیں لے سکتا یا پھر اس رقم پر سال گزرنا ضروری ہے، اس کے بعد زکوۃ نہیں لے گا؟
جواب: زکوۃ لینے کے معاملے میں نصاب پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، لہذا جو شخص مالکِ نصاب ہو گیا، تو مالکِ نصاب ہوتے ہی وہ مستحقِ زکوۃ یعنی شرعی فقیر ہونے سے نکل جائے گا ، لہذا وہ زکوۃ نہیں لے سکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم