میں کسی کے گھر میں گیا ان کے ہاں فوتگی ہوگئی تو کیا میں ان کے گھر سے تیں دن سے پہلے آسکتا ہوں ؟کیا اب ان کے گھر تین دن رہنا ضروری ہے؟
جواب: فوتگی والے گھر میں تین دن رہنا ضروری نہیں اور ایسے موقع پر تین دن رہنا عموماََ گھر والوں کے لئے تنگی کا باعث ہوتا ہے ،لہٰذا اس سے بچنا چاہئے۔