فاطمہ زہراکامعنی اوریہ نام رکھنا

سوال: فاطمہ زہرا نام رکھنا کیساہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب: فاطمہ کا معنی ہے :” چھڑانے والی ” اور زہرا کا معنی ہے:” روشن، صاف رنگ والی، روشن چہرے والی۔” فاطمہ زہرا ،نام رکھنا بلاشبہ جائز ہے  بلکہ اچھاہے کہ یہ نام ،حضرت سیدہ خاتون جنت،نبی رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر،سیدتنابی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہاکاہے اورحدیث پاک میں اچھوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب  ارشادفرمائی گئی ہے ۔ چنانچہ  نبی رحمت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا : "تسموا بخیارکم” ترجمہ: اپنے میں سے اچھوں کے ناموں پرنام رکھو۔(کنزالعمال،حدیث نمبر:45229،ج16،ص423،موسسۃ الرسالۃ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے