فرض الاعادہ اور واجب الاعادہ نماز میں کیا فرق ہے؟

   فرض الاعادہ  کامعنی یہ ہے کہ:” جس کا اعادہ(دوبارہ پڑھانا) فرض ہو۔” اور واجب الاعادہ کا معنی یہ ہے کہ:” جس کااعادہ(دوبارہ پڑھنا) واجب ہو۔”

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     عام طور پر فرض الاعادہ نماز ، اس نماز کے لئے بولا جاتا ہے، جو ادا نہ ہوئی ہو اور اس  کا پھیرنا فرض ہو، جیسے بہار شریعت میں یہ مسئلہ موجود ہے کہ: ۔۔۔ جتنی نمازیں باوجود قدرت قیام بیٹھ کر پڑھی ہوں ان کا اعادہ فرض ہے۔ يوہيں اگر ویسے کھڑا نہ ہو سکتا تھا مگر عصا یا دیوار یا آدمی کے سہارے کھڑا ہونا ممکن تھا تو وہ نمازیں بھی نہ ہوئیں، ان کا پھیرنا فرض۔”(بہار شریعت،ج 1،حصہ 3،ص 511)

     اور واجب الاعادہ  نماز، وہ نماز ہے جس میں کوئی واجب قصداً چھوڑ دیا یا بھولے سے رہ گیا، لیکن سجدہ سہو نہیں کیا، تو اس کمی کو پور اکرنے کے لئے اس نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہوتا ہے، اور ایسی نماز کو واجب الاعادہ کہتے ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے