فرضوں کی تیسری چوتھی رکعت میں قرات نہ کرنا

سوال:  منفردکےلیےفرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں  ،سورۃ فاتحہ پڑھنےکاکیاحکم ہے، اگروہ فرض  کی تیسری اور چوتھی رکعت میں  تین مرتبہ سبحان اللہ کہہ لے،یا خاموش کھڑاہوجائے،قراءت نہ کرے،تواس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب:  فرض کی تیسری اورچوتھی رکعت میں،سورت فاتحہ پڑھنا سنت ہے،واجب نہیں،اورتین مرتبہ سبحان اللہ کہنا، یااتنی مقدارخاموش رہنابھی،جائزہے،البتہ تسبیح پڑھنا،خاموش رہنےسےبہترہے۔لہذاپوچھی گئی صورت میں جس شخص نےفرض کی تیسری اورچوتھی رکعت کےقیام  میں قراءت نہیں،کی صرف تین مرتبہ سبحان اللہ کہا،یااتنی دیر خاموش کھڑارہا،اس کی نمازہوگئی،سجدہ سہولازم نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے