فرضوں کی تیسری،چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعدسورت پڑھنا

سوال:  فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں اگر کوئی شخص سورت فاتحہ کے بعد بھولے سے سورت بھی پڑھ لے، تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟

جواب:    اگر کسی نے فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ لی، تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا، خواہ اس نے جان بوجھ کر پڑھی ہو یا پھر بھولے سے۔ بلکہ منفرد یعنی تنہا نماز ادا کرنے والے کے لئے ان رکعتوں میں سورت فاتحہ کے بعد سورت ملانا افضل قرار دیا گیا ہے۔جبکہ امام کے کے لیے مکروہ ہے اور اگر مقتدیوں پرگراں گزرے توحرام۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے