فقیرنے بنیتِ قربانی جانورخریدالیکن اب چاہتاہے کہ اسے ذبح نہ کرے توکیاایساکرسکتاہے؟

سوال:فقیرنے بنیتِ قربانی جانورخریدالیکن اب چاہتاہے کہ اسے ذبح نہ کرے توکیاایساکرسکتاہے؟
جواب:فقیرنے جانوراگرقربانی کی نیت سے خریداتواسی جانورکی قربانی کرنااس پرواجب ہے اب نہ اسے بدل سکتاہے اورنہ ہی رکھ سکتاہے ۔
درمختارمیں ہے:
’’تصدقبہا ناذر وفقیر شراہا لو جوبہا علیہ بذٰلک (ملخصا) ‘‘
یعنی نذروالااور فقیرجس نے قربانی کی نیت سے خریداتھا،یہ صدقہ کرینگے کیونکہ نذراورخریدنے کی بناپران پرواجب ہوگیا تھا (ملخصا) ۔
(درمختار،ج 9،ص465)
فتاوی رضویہ میں ہے:
’’فقیراگربہ نیت قربانی خریدے اس پرخاص اس جانورکی قربانی واجب ہوجاتی ہے‘‘۔
(فتاوی رضویہ،ج20،ص451)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے