فجرکی جماعت کے دوران سنتیں پڑھنا

سوال:  اگر کسی نے فجر کی سنت نہ پڑھی ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے،تو وہ فرض جماعت میں شامل ہو جائے یا سنتیں ادا کرے؟

جواب:  بیان کردہ صورت میں جب یہ پتہ ہوکہ سنت فجر پڑھ کرجماعت مل جائے گی ،اگرچہ تشہدہی ملے، توسنت فجرپڑھ کرشامل ہونے کاحکم ہے ۔ لیکن اگر یہ خدشہ ہو کہ سنتیں پڑھیں تو بالکل جماعت نہیں ملے گی ،شامل ہونے سے پہلے ہی امام سلام پھیردے گا،تو پھر سنتیں چھوڑ کر جماعت میں شریک ہو جائیں۔

   نوٹ:یہ یادرہے کہ اگراتناوقت ہوکہ سنتیں مختصرطورپرپڑھ کرشامل ہوسکے گاجبکہ اطمینان سے تمام سنن ومستحبات کی رعایت کرتے ہوئے پڑھے توشامل نہیں ہوسکے گاتوپھرمختصرطورپرجلدی جلدی پڑھ کرشامل ہوجائے لیکن خیال رہے کہ کوئی واجب نہ چھوٹے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے