فجر کی اذان میں "الصلوۃ خیر من النوم "کہنا بھول جانا

سوال:  فجر کی اذان میں "الصلوۃ خیر من النوم "کہنا بھول گئے تو کیا اذان ہوجائے گی؟

جواب:  فجر کی اذان میں،”حی علی الفلاح "دومرتبہ کہنے کے بعد”اَلصَّلٰوۃُخَیْرٌ مِّنَ النَّوْم”دومرتبہ کہنا مستحب ہے۔اگر کوئی فجر کی اذان میں یہ کہنا بھول گیا تو بھی  اذان ہوجائے گی اور اذان دہرانا یعنی دوبارہ دیناضروری نہیں ۔ (ويقول) ندبا (بعد فلاح أذان الفجر: الصلاة خير من النوم مرتين) ترجمہ: مؤذن کے لیے مستحب ہے کہ  فجر کی اذان میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ الصلاۃ خیر من النوم کہے ۔ (تنویر الابصار مع در مختار،ج 1،ص 388، دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے