سوال: کیا فجر کی سنتیں گھر میں اداکرنے کے بعد مسجد میں جا کر فرائض سے پہلےدو نوافل تحیۃ المسجد کے ادا کر سکتے ہیں؟
جواب: طلوعِ فجر کے بعد طلوعِ شمس تک یعنی مکمل فجر کے وقت میں سنتِ فجر کے علاوہ کوئی نفل نماز جائز نہیں، لہٰذا اگر کوئی سنتِ فجر گھر میں پڑھ کر جماعت کے لیے مسجد میں حاضر ہو، تو اسے اس وقت تحیۃ المسجد کے نوافل ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ تسبیح و تہلیل و درود پاک وغیرہ میں مشغول رہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم