کیا عیدین کی نماز مسج دمیں پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا عیدین کی نماز مسج دمیں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: نماز عیدین مسجدمیں ادا کرنا جائز تو ہے لیکن سنت نہیں اور اس کے لئے مسنون ومستحب یہ ہے کہ عیدگاہ میں اداکی جائے ۔

        عمدۃ القاری شرح بخاری میں ہے:

       ’’استحباب خروج الإمام مع القوم إلی مصلی العید‘‘

       ترجمہ:امام کاقوم کے ساتھ عیدگاہ کی طرف نکلنامستحب ہے ۔

(عمدۃ القاری، ج3،ص403)

       فتاوی عالمگیری میں ہے:

       ’’الخروج الی الجبانۃ فی صلاۃ العید سنۃ و ان کان یسعھم المسجد الجامع علی ھذا عامۃ المشائخ وھو الصحیح‘‘

       جماعت کے لئے جبانہ(نمازکی وہ جگہ جوجنگل میں بنائی جائے)کی طرف نکلنا سنت ہے اگرچہ جامع مسجدمیں لوگوں کی گنجائش ہو،اسی پرعامہ مشائخ ہیں اور یہی صحیح ہے۔

(فتاوی عالمگیری، ج 1،ص150)

       فتاوی رضویہ میں ہے:

       ’’عامہ کتب مذہب متون وشروح وفتاوٰی میں تصریح ہے کہ نمازعیدین بیرون شہرمصلی یعنی عیدگاہ میں پڑھنی مندوب ہے،مستحب ہے،افضل ہے ،مسنون ہے،فرض نہیں کہ شہر میں اداہی نہ ہوواجب نہیں کہ شہرمیں پڑھنا مطلقا گناہ ہو…

       بحرمیں ہے:

        ’’التوجہ الی المصلی مندوب کما افادہ فی التجنیس وان کانت صلوٰۃ العید واجبۃ حتی لوصلی العید فی الجامع و لم یتوجہ الی المصلی فقد ترک السنۃ‘‘

       یعنی عیدگاہ کی طرف جانامندوب ہے جیساکہ تجنیس میں ہے اگرچہ نماز عیدواجب ہے حتی کہ اگرکسی نے جامع مسجدمیں عیدپڑھی اورعیدگاہ کی طرف نہیں گیاتواس نے سنت کوترک کیا۔

(فتاوی رضویہ ،ج8،ص561)

       مزیداسی میں ایک مقام پرفرمایا:

       ’’رفتن عیدگاہ سنت ست فی الدرالمختارالخروج الیھاای الجبانۃ لصلوۃ العیدسنۃ وان وسعھم المسجدالجامع ھوالصحیح اماواجب نیست اگربہ مسجدشہرنمازگزارندقطعادرست وبے خلل باشداگرچہ ترک سنت کردہ باشندفی ردالمحتارالواجب مطلق التوجہ لاالتوجہ الی خصوص الجبانۃ‘‘

       یعنی عیدگاہ کی طرف جاناسنت ہے،درمختارمیں ہے جماعتِ عید کے لئے جبانہ(نمازکی وہ جگہ جوجنگل میں بنائی جائے)کی طرف نکلناسنت ہے اگرچہ جامع مسجدمیں لوگوں کی گنجائش ہو،اوریہی صحیح ہے لیکن نکلناواجب نہیں اگرکسی نے شہرکی مسجدمیں نمازپڑھ لی تویقینادرست ہے اس میں کوئی کمی نہیں اگرچہ سنت کاترک ہواہے،ردالمحتارمیں ہے کہ جوچیزواجب ہے وہ مطلقاً نکلناہے نہ کہ مخصوص جبانہ کی طرف نکلنا‘‘۔

(فتاوی رضویہ،ج8،ص587)

(قربانی کے احکام از شیخ الحدیث مفتی عرفان احمد عطاری مدنی)

نماز عیدین میں چھ زائد تکبیریں اور ان میں رفع یدین کرناکہاں سے ثابت ہے؟

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے