دنیامیں اللہ تعالی کے دیدار کے متعلق نظریہ

سوال: دنیا میں اللہ کا دیدار کرنے کے بارے میں کیا نظریہ ہو؟

  جواب: دنیامیں حالتِ خواب میں اللہ تعالی کادیدارممکن ہے بلکہ کئی اولیاء کرام کوہوابھی ہے،جیساکہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کوخواب میں سوباراللہ تعالی کادیدارہوا،لہذا خواب میں اللہ تعالی کےدیدار کا عقیدہ رکھنے میں حرج نہیں ۔اس دنیامیں حالت بیداری میں سرکی آنکھوں سےاللہ تعالی کادیدارکرناصرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ خاص ہےآپ صلی اللہ علیہ وسلم کےعلاوہ دنیامیں کسی کوبھی بیداری میں سرکی آنکھوں سےاللہ تعالی کادیدارنہیں ہوسکتااگرکوئی شخص یہ دعوی کرے کہ مجھے بیداری میں سرکی آنکھوں سےاللہ عزوجل کا دیدار ہوا یا ہوتا ہے تو ایسے شخص پرحکمِ کفرہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے