سوال: کیا دوکان پر جو سامان بیچنے کے لیے رکھا ہے اس پر زکوۃ دینی پڑے گی اگر دینی پڑے گی تو کس طرح حساب لگایا جائے گا؟
جواب: دوکان میں بیچنے کی نیت سے موجود سامان ، مال ِ تجار ت کہلاتاہے اورمال تجارت پرزکاۃ لازم ہوتی ہے لہذادکان پر بیچنے کےلیے جوسامان رکھاہے،وجوب زکوۃ کی شرائط پائے جانے کی صورت میں اس پر زکوۃلازم ہوگی۔
زکوۃ کا حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ :
جس وقت آپ کے نصاب کاسال پوراہو،اس وقت سارے مال تجارت کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت لگالی جائے اورمزیدبھی اگر ایساموجودہو، جس پرزکاۃ لازم ہوتی ہے (سونا ،چاندی ، کرنسی،مال تجارت وغیرہ )توان کے ساتھ اس کوشامل کرلیاجائے ۔اوراگرمزیدمال نہیں توتنہااسی پرحساب لگالیاجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم