دوکان کے لئے دئیے گئے ایڈوانس پر زکوٰۃکا حکم

سوال: کیا دوکان کے ایڈوانس پر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

جواب: ایڈوانس کی رقم قرض کی حیثیت رکھتی ہے اور قرض کی رقم پر سال بہ سال زکوٰۃ فرض ہوتی رہتی ہے ، البتہ ادائیگی فی الحال فرض نہیں ہو گی، ہاں جوں ہی کم از کم نصاب کا پانچواں حصہ وصول ہوگا اس پر بھی زکوٰۃ کی ادائیگی فرض ہو جائے گی اور جتنے سالوں بعد یہ رقم وصول ہوتی ہے، ان سالوں میں سے ہر سال کی زکوٰۃ اس میں سے ادا کی جائے گی ۔

   یہ بھی یاد رہے کہ اس رقم کے علاوہ جتنا نصابِ زکوٰۃ سال گزرنے پر ہوگا، اس سب پر زکوٰۃکی ادائیگی فوراً ہی فرض ہو گی ۔یہ زکوٰۃ اس پر لازم ہوگی، جس کی رقم ہے یعنی کرایہ دار۔مالک مکان جس کے پاس یہ رقم بطورِ قرض ہے ،اس پر اس کی زکوٰۃ لازم نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

اپنی بہو کو زکوٰۃ دینا کیسا

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے