دوران جماعت اگلی صف میں خلاء پُر نہ کرنا کیسا؟

سوال:  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرجماعت کے دوران ایک شخص کاوضوٹوٹ جائے اوروہ وضوکرنے کے لیے صف سے نکل جائے توایسی صورت میں اس کے جانے سے جوجگہ خالی ہوچکی ہےاگرکسی نے اس خلاء کوپرنہ کیاتوایسی صورت میں ان لوگوں کی نمازکاکیاحکم ہے ؟

 
 

جواب:  اگر جماعت ہورہی ہواس دوران کسی مقتدی کاوضوٹوٹ جائے اوروہ وضوبنانے کے لیے چلاجائے تواس کی جگہ جوخالی ہوئی ہے بعدمیں نئے آنے والے مقتدی کوچاہئے کہ وہاں کھڑاہوجائے اوراگرکوئی کھڑانہ ہوااوروہ جگہ خالی ہی  رہی تواس میں بھی کوئی حرج نہیں اوردوسروں کی نمازمیں بھی کوئی نقص نہیں آئے گاکہ ابتداہی سے جگہ خالی چھوڑنے کاحکم علیحدہ ہے اوربعدمیں کسی وجہ سے مقتدی کے چلےجانے سے جگہ کے خالی ہونے کاحکم اورہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

 

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے