ڈوری والی ہوڈی پہن کر نماز پڑھنا

سوال: سردیوں کے دنوں میں ہوڈی کا استعمال دیکھنے کو آتا ہے،اس میں دو ڈوریاں(ان کی واحد ڈوری )  سامنے کی طرف لٹک رہی ہوتی ہیں،کیا ان ڈوریوں کا لٹکانا سدل میں آئے گا ؟اس طرح کی ہوڈی پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہوگا؟

جواب:   ڈوری والی ہوڈی میں نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہے،اور اس کی ڈوریوں کا لٹکنا سدل میں داخل نہیں،کہ کتب فقہ کی عبارات کے مطابق سدل کا معنی یہ ہے کہ کسی کپڑے کو بغیر پہنے کندھے وغیرہ پر ڈال لے،یا اسے خلاف معتاد(جس طرح عام طورپراستعمال نہیں کیاجاتا،اس) طریقے پر پہنے۔جبکہ بیان کردہ صورت میں  ہوڈی کوڈوریوں کے لٹکنے کے ساتھ پہننا اس کا لبس معتاد(عام طورپرجورائج ہے،وہ طریقہ) ہی ہے ،لہٰذا اس میں کوئی حرج نہیں۔

   درمختار میں ہے "(کرہ )۔۔۔( سدل) تحریما للنھی (ثوبہ) ای ارسالہ بلالبس معتاد "ترجمہ: کپڑے کو لٹکانا مکروہ تحریمی ہے یعنی ایسا لٹکانا جو معتاد پہننے کے خلاف ہو ۔(درمختارمع ردالمحتار،کتاب الصلوۃ،ج01،ص639، دارالفکر، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(دعوت اسلامی)

About darulfikar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے